فلم ”منجھی“ میں مرکزی کردار کیلئے نوازالدین سے بہتر انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا،کیٹن مہتا

جمعہ 21 اگست 2015 19:51

فلم ”منجھی“ میں مرکزی کردار کیلئے نوازالدین سے بہتر انتخاب کوئی ہو ..

ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی وڈ فلمساز و مصنف کیٹن مہتا نے کہا کہ فلم ”منجھی“ میں مرکزی کردار کیلئے نوازالدین سے بہتر انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلمساز و مصنف کیٹن مہتا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ جب وہ اپنی فلم ”منجھی“ کا سکرپٹ ترتیب دے رہے تھے تو ان کے ذہن میں ”منجھی“ کے کردار کیلئے جو چہرہ آیا وہ نوازالدین صدیقی کا تھا، اس لئے انہوں نے اداکار کو فلم میں کام کی پیشکش کی، اب وہ سمجھتے ہیں کہ فلم میں اس کردار کیلئے ان سے بہتر انتخاب کوئی ثابت ہی نہیں ہو سکتا ہے۔

وہ نوازالدین صدیقی کی متعدد فلمیں دیکھ چکے ہیں، وہ ان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔ اس فلم میں بھی انہوں نے جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ امید کرتے ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو اور اچھا بزنس کرے۔ فلم سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :