پریانکا چوپڑا کا پہلا بین الاقوامی ٹی وی ڈرامہ ”کوانٹیکو“ جلد بھارتی ٹی وی چینل سٹار ورلڈ سے آن ایئر ہوگا

جمعہ 21 اگست 2015 20:00

پریانکا چوپڑا کا پہلا بین الاقوامی ٹی وی ڈرامہ ”کوانٹیکو“ جلد بھارتی ..

ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا پہلا بین الاقوامی ٹی وی ڈرامہ ”کوانٹیکو“ جلد بھارتی ٹی وی چینل سٹار ورلڈ سے آن ایئر ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا پہلا بین الاقوامی ٹی وی ڈرامہ ”کوانٹیکو“ جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سٹار ورلڈ سے آن ایئر ہو جائے گا۔

اداکارہ کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ اب بھارتی مداح بھی ان کا یہ ڈرامہ دیکھ سکیں گے۔ مداحوں کا کوانٹیکو کے ٹریلر پر اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈرامہ میں پریانکا چوپڑا ایلکس پیرش کا کردار نبھا رہی ہیں جو ایف بی آئی ایجنٹ ہوتی ہے۔ دیگر کاسٹ میں جیک میک لاف لین، ٹیٹ ایلنگٹن اور گراہم راجرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :