فیڈرل بورڈ نے ہائیر سکینڈری کے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 21 اگست 2015 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ نے ہائیر سکینڈری کے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے‘ طلبہ کے مقابلے طالبات ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات میں 53856 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 32519 نے کامیابی حاصل کی‘ نتائج میں کامیابی کا تناسب 60.38 فیصد رہا۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جن میں طلبہ کے مقابلے میں طالبات کی کامیابی کا تناسب زیادہ رہا امتحان میں 53856 طلبہ و طالبات میں سے 32519 کامیابی حاصل کی کامیابی کا تناسب 60.32 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ طلبہ و طالبات کی کامیابی کا تناسب 58.85 فیصد رہا ہے