رینجرز کی کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں کاروائی، کالعدم لیاری گینگ وار کا اہم ملزم صادق گڈانی ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 20:17

رینجرز کی کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں کاروائی، کالعدم لیاری گینگ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں رینجرز کی کاروائی کے دوران کالعدم لیاری گینگ وار کا اہم ملزم صادق گڈانی ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران رینجرز اور کالعدم لیاری گینگ وار کے ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم لیاری گینگ وار کا اہم ملزم صادق گڈانی 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ صادق گڈانی لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھتا تھا جبکہ اغوا اورقتل سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :