بچے تو واشنگ مشین پھنستے ہی ہیں مگر بڑے کو کیا سوجی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 21 اگست 2015 20:47

بچے تو واشنگ مشین پھنستے ہی ہیں مگر بڑے  کو کیا سوجی؟

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2015ء)بچوں کے واشنگ مشین میں پھنسنے کی خبریں تو آتی رہتی ہیں مگر اچھے خاصے 22 سالہ نوجوان کو کیا سوجی جو واشنگ مشین میں گھس گیا۔ سڈنی سے تعلق رکھنے والا ایک 22 سالہ نوجوان واشنگ مشین میں پھنس گیا اور 3 گھنٹے تک پھنسا رہا۔ 3 گھنٹے بعد اس کے والدین نے ریسکو ٹیم کو فون کیا۔ بنکس ٹاؤن فائر اسٹیشن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر واشنگ مشین توڑ کر نوجوان کو باہر نکالا۔

اس ساری کاروائی میں ریسکیو ٹیم کو ایک گھنٹہ لگا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ جیسے ہی ٹیم وہاں پہنچی ہمیں بتایا گیا کہ لڑکا 3گھنٹے سے واشنگ مشین میں پھنسا ہوا ہے، دلچسپ بات یہ تھی کہ ٹیم نے اس سےپہلے کسی کو واشنگ مشین میں سے نہیں نکالا تھا۔تاہم سٹیشن آفیسر ڈیوڈ کراس سے ہدایات لیتے ہوئےٹیم نے سب سے پہلے واشنگ مشین کے ٹب کو بیرونی باڈی سے الگ کیا، اس کے بعد ٹب کے سٹین لیس سٹیل کو کاٹ کر لڑکے کو باہر نکالا گیا۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق لڑکے کو احتیاط کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر اسے جلد ہی ڈسچارج کر دیا گیا۔کہا جا رہاہے کہ لڑکا آٹیزم کا مریض ہے۔