لالہ موسیٰ، واپڈامیٹرریڈرکی پھرتیاں،جوتے مرمت کرنے والے کو 24ہزارکابل بھیج دیا

جمعہ 21 اگست 2015 22:03

لالہ موسیٰ، واپڈامیٹرریڈرکی پھرتیاں،جوتے مرمت کرنے والے کو 24ہزارکابل ..

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) واپڈارورل سب ڈویژن کے میٹرریڈرکی پھرتیاں،جوتے مرمت کرنے والے غریب کو 24ہزارکابل موصول، متاثرہ شخص کے اوسان خطاہوگئے، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ نواحی گاؤں چوہان کا رہائشی محمدبوٹاجو لالہ موسیٰ شہرمیں جوتے مرمت کرکے اپنی گزراوقات کرتاہے ،گزشتہ روزدن بھرکی محنت مزدوری کے بعدگھرپہنچاتو اہلخانہ کی طرف سے بجلی کے بل 24ہزارروپے کا سنتے ہی اس کے اوسان خطاہوگئے،تاہم ایک دن لالہ موسیٰ ،گجرات دفاترکی خاک چھاننے کے بعداس کا بل 24ہزارسے 6500ہی ہوسکا ، معلوم ہواہے کہ موضع چوہان میں اکثرلوگوں کا بلززیادہ آئے ہیں اور لوگوں کو بلزدرست کرانے کیلئے روزانہ واپڈادفاتر کے چکرلگانے پڑرہے ہیں،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ واپداکی طرف سے میٹرریڈروں کو ریڈنگ کیلئے کیمرہ والے موبائل فونزبھی دیے گئے لیکن اس کے باوجود اوورریڈنگ سمجھ سے بالاترہے۔