پاکستان اور اردن کے درمیان تجارت کا حجم اصل صلاحیت پر لانے کی ضرورت ہے ، دونوں ملکوں کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں

صدر ممنون حسین کی اردن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر شفاعت اﷲ شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 21 اگست 2015 22:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اْردن سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام ملکوں سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اور اردن کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو عقیدے، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم اصل صلاحیت پر لانے کی ضرورت ہے ۔ وہ جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں اردن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اﷲ شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے نامزد سفیر کو نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اْمید ظاہر کی کہ ان کے عہد سفارتکاری میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی جہد کو چھوئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اْردن کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم اصل صلاحیت پر لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا اس مقصد کے لیے تجارتی وفود کے تبادلے موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ معتدل اور ترقی پسند ، ذمہ دار اور ترقی پر مبنی ملک کے طور پر پاکستان کی تصویر پیش کرنے کے لیے کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :