آڈیٹر جنرل پاکستان کا یوسف رضاگیلانی کیخلاف ترک خاتون اول کا قیمتی ہار گم ہونے کاآڈٹ اعتراض بنانے والے سپروائزری افسران کوایک ماہ اور آڈٹ ٹیم کے ممبران کودوماہ کی اضافی تنخواہ بطورانعام دینے کاحکم
جمعہ 21 اگست 2015 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف ترک خاتون اول کی جانب سے تحفتاًدئیے گئے بیش قیمت ہارکی گمشدگی کاآڈٹ اعتراض بنانے والے سپروائزری افسران کوایک ماہ جبکہ آڈٹ ٹیم کے ممبران کودوماہ کی اضافی تنخواہ بطورانعام دینے احکامات جاری کردیئے ۔جمعہ کواضافی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات آڈیٹرجنرل کے اس اعلان کی روشنی میں جاری کیے گئے جوانہوں نے چارج سنبھالے کے فوراًبعد کیاتھاکہ ایماندار اور محنتی افسران و سٹاف کو اعلیٰ کارکردگی پر انعامات دیئے جائیں گے۔
اس ضمن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے انعام کے طور پر سپر وائزری افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ جبکہ آڈٹ ٹیم کے ممبران کو دو ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کے احکامات صادر فرمائے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ حال ہی میں اخبارات میں چھپنے والی خبر کہ دوست ملک ترکی کی خاتون اول بیگم طیب اردگان نے ایک بیش قیمت ہار سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بچیوں کی شادی کے لیے عطیہ (تحفہ) کیاتھاجو کہ غائب ہوگیا۔
مذکورہ ہار کے غائب ہونے کی رپورٹ آڈیٹر جنرل نے نادرا سے متعلق اپنی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2010-11 تا 2012-13 میں دی تھی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے متعلقہ آڈٹ رپورٹ تیار کرنے والے افسران اور سٹاف کو قومی احتسابی عمل میں اعلیٰ کردار ادا کرنے پرانکی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے مذکورہ آڈٹ ٹیم کی تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آڈیٹر جنرل کے محکمے کا ہر افسر اور سٹاف اسی دل جمعی ، ایمانداری اور فرض شناسی سے قومی احتسابی عمل میں اپنا کردار ادا کرے جو کہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.