اسلام آباد،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،11ملزمان گرفتار

جمعہ 21 اگست 2015 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7بو تلیں شراب ، اسلحہ نا جا ئز 3پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ سیکرٹر یٹ پولیس نے دوران گشت چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عدنا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ بھا ر ہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم امیر احمد کو گرفتار کرکے 6بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم اصغر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ ما ر گلہ پویس نے چوری میں ملو ث ملزم نا صر علی سے ایک لا کھ روپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کیا ۔ تھا نہ گو لڑ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر ملزم امین اﷲ کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم صا لح شاہ کو گرفتار کرکے پسٹل 9MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ ملزم کا مر ان جو خو د کہ سرکا ر ی ملازم ظا ہر کر تا ہے کہ گا ڑ ی UH-001 کی تلا شی لینے پر 2عدد چا قو ، ہو ٹر و دیگر اشیا ء بر آمد ہو ئی ۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم خر م ابر اہیم خو د کو سر کا ر ی ملازم ظا ہر کر تے ہو ئے دھو کہ دہی سے رقم بٹو ر رہا تھا کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان رفیع اﷲ اور شہزاد کو گرفتار رکر کے ان کے قبضہ سے 2پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران با رہ پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کا جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت و لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :