اسلام آباد ، گولڑہ موڑ کی حدود میں گاڑیوں کی ریس کے دوران حادثہ،2 افراد جاں بحق،3زخمی

جمعہ 21 اگست 2015 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ گولڑہ موڑ کی حدود میں گاڑیوں کی ریس کے دوران حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر جی 13 میں شاہد اقبال، مظہر اور عبدالرحمان نامی ملزمان نے آپس مں ی گاڑیوں کی ریس لگائی، ریس کے دوران ملزم شاہد اقبال کی گاڑی کی چھت پر عبدالصمد سمیت دو افراد سوار تھے، تیز رفتاری کے باعث ملزم شاہد اقبال کی گاڑی بیرل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اوپر سوار عبدالصمد سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور سڑک پر موجود تین افراد شدید زخمی ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں جاں بحق ہونے والے عبدالصمد کے بھائی مظہر علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ریس لگانے والے ملزمان شاہد اقبال، مظہر اور عبدالرحمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :