تعمیراتی کاموں کیلئے بجلی بند رہے گی

جمعہ 21 اگست 2015 22:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) آئیسکو اعلامیہ کے مطابق ضروری تعمیراتی کاموں کے باعث، مورخہ24،25،26 اور27 اگست صبح 9:00 بجے تا دن12:00بجے تک پاد شاہان گرڈ کے ڈھڈیال سٹی، سی ٹی ایم، سید کسراں، جنڈ اعوان فیڈرز سے پھادیال، پرہال، جوتھال، کوٹ اقبال ، ڈورے، بی تھری انڈیپنڈنٹ، سنگ کلاں،موہڑہ الہو، سید کسراں، کرکوال، نِکو، جنڈ اعوان، ہسولا، لانگھا، للاپی اور گردونواح،مورخہ 24 اور 26 اگست صبح 9:00 بجے تا دن02:00بجے تک ایچ الیون گرڈ کے فلور مل اور فضل گھی فیڈرز سے انڈسٹریل ایریا، فلور مل 2- ، پاک سٹیل، یو فون، آئی ایس آئی، خبریں اخبار، گلی نمبر 1،2،3،6 آئی ٹین تھری، یونائیٹڈ فلورمل، راستا گھر انجینئرنگ، رحمانیہ، مورخہ 31 اگست صبح 9:00 بجے تا دن02:00بجے تک ایچ الیون گرڈ کے فلور مل فیڈر سے فلور مل،انڈسٹریل ایریا اور گر دو نواح کے علاقے متاثر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے

متعلقہ عنوان :