حکومت نے بالآخرگرتی ہوئی برآمدات کانوٹس لے لیاوفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات میں فوری اضافہ کرنے کے اقدامات پرغور

ہفتہ 22 اگست 2015 00:01

حکومت نے بالآخرگرتی ہوئی برآمدات کانوٹس لے لیاوفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2015ء) حکومت نے بالآخرگرتی ہوئی برآمدات کانوٹس لے لیاوفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات میں فوری اضافہ کرنے کے اقدامات پرغورکیاگیا، وزیرخزانہ نے کہ کہ متعلقہ وزارتوں کوچاہیے کہ اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کریں۔جمعہ کووفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فروغ برآمدات وپیداوارکااجلاس وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت منعقدہواجسمیں میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر، وفاقی وزیرمنسوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار اورمتعلقہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ نے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پرزوردیاکہ ہمیں غیرملکی منڈیوں کاتجزیہ کرتے ہوئے برآمدات میں اضافے کی پالیسی بناناہوگی جبکہ برآمدات میں اضافے کی راہ میں جوبھی رکاوٹیں حائل ہیں انہیں دورکرنے کیلئے تفصیلی بحث ومباحثے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

قطع نظراس کے ذیلی کمیٹی کی رکن وزارتیں برآمدات میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کریں اورتاکہ گرتی ہوئی برآمدات کوسہارادیاجاسکے۔

ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس امرپراتفاق کیاگیاکہ زراعت ہماری معیشت کی ہڈی ہی نہیں بلکہ 90فیصدملکی برآمدازرعی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں لہٰذاآئندہ معاشی حکمت عملی میں زراعت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ سیکرٹری تجارت ارباب شہزادنے دوران اجلاس نئی تجارتی پالیسی برائے2015تا2018پیش کی اوراس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں گزشتہ دوتجارتی پالیسیوں کی روشنی میں برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات تجویزکیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :