شمالی فرانس میں ہائی سپیڈ ٹرین میں فائرنگ، 2افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 22 اگست 2015 01:02

شمالی فرانس میں ہائی سپیڈ ٹرین میں فائرنگ، 2افراد زخمی

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2015ء)شمالی فرانس میں ہائی سپیڈ ٹرین میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2افراد زخمی ہو گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ ایمسٹرڈیم سے پیرس جانے والی ٹرین میں کی گئی،فائرنگ سے امریکی اور برطانوی شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرنے والے شخص کو 2امریکی شہریوں نے پکڑ رکھا ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مراکش سے ہے۔