جرمن کار ریلی ، فرانس کے سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی

ہفتہ 22 اگست 2015 10:59

جرمن کار ریلی ، فرانس کے سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) جرمن کار ریلی کے دوسرے روز فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی ، جرمن کار ریلی کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے اور ڈرائیورز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئےخوب مہارت دکھائی ۔

(جاری ہے)

فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے فن لینڈ کے یاری متی لٹوالا سے پہلی پوزیشن چھین کر برتری حاصل کر لی ۔ ریلی کے دوسرے روز فرانسیسی ورلڈ چیمپئن نے فن لینڈ کے ڈرائیور کو سخت مقابلے کے بعد صرف 9.4 سیکنڈز کے فرق سے پیچھے چھوڑا ۔

متعلقہ عنوان :