پاکستانی نوجوان کا ’تھینک یو نوٹ‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 11:05

پاکستانی نوجوان کا ’تھینک یو نوٹ‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 اگست 2015 ء) : پاکستانی نوجوان کا ہیومن آف نیو یارک کے بلاگر فوٹو گرافر کو لھی گئی ایک فیس بک پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن سعید اپنے دوسرے پاکستانی نوجوانوں ہی کی طرح برینڈن اسٹیٹن کا شکر گزار ہے کہ ااس نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کیا۔ برینڈن اسٹیٹن کے ممنون ہونے کے ناطے حسن سعید نے اپنے خیالات کا اظہار فیس بک پر کیا۔

اور برینڈن اسٹیٹن سے کہا کہ میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ پاکستان آئے اور پوری دنیا میں بنا پاکستان کا منفی امیج بھی توڑا، ملک میں موجود محنتی افراد اور ان کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیا۔، ملک میں موجود نشہ کے عادی افراد تک پہنچنے کا بھی شکریہ جن کو بھلے ہم چھوڑ چکے ہیں لیکن آپ نے ہم زبان نہ ہونے کے باوجود بھی ان تک رسائی حاصل کر کے ان کی زندگی کا حال جانا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اینٹوں کی بھٹی میں کام کرنے والے جبری مزدوروں کے لیے آواز اٹھانے والی سیدہ فاطمہ سے بھی ہمیں برینڈن نے ہی متعارف کروایا جس کے بعد ملک بھر کے مخیر حضرات سیدہ فاطمہ کی امداد کے لیے سر گرم ہو گئے.
حسن سعید کے اس ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر پذیرائی تو ملی لیکن حسن سعید کو بھی سوشل میڈیا پر مقبول کر دیا۔ واضح رہے کہ ہیومن آف نیو یارک کے ایک فوٹو گرافر نے پاکستان میں کچھ ہفتے قیام کے دوران دنیا بھر میں پاکستان کا ایک مثبت امیج اُبھارا جس سے بیرون ممالک تاحال نا واقف تھے۔

برینڈن اسٹیٹن کی پوسٹس اور عام انسان کی تصاویر اور ان کی سوچ نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ پوری دنیا میں لوگوں کا دل جیت لیا۔ اسٹیٹن کے اس اقدام کے باعث پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق لوگوں کے ذہن اب بدل گئے ہوں گے کیونکہ اسٹیٹن نے پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :