سنسناٹی ٹینس ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 22 اگست 2015 11:05

سنسناٹی ٹینس ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے کوارٹر فائنلز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سربیا کی اینا ایوانووچ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

سینسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے کوارٹر فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر 1 امریکہ کی سرینا ولیمز اور سربیا کی عالمی نمبر 6 اینا ایوانووچ میں مقابلہ ہوا ۔

دونوں ورلڈ کلاس پلیئرز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ سربیئین پلیئر نے سرینا ولیمز کو پہلے سیٹ میں شاندار شکست دی لیکن تجربہ کار امریکی ٹینس پلیئر نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے 2 سیٹ لگاتار جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ انہوں نے حریف کو 6-3 ، 4-6 اور 2-6 سے ہرایا ۔