ہالی ووڈ فلم نو اسکیپ26 اگست کو سنیماء گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 22 اگست 2015 11:45

ہالی ووڈ فلم نو اسکیپ26 اگست کو سنیماء گھروں کی زینت بنے گی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر فلم’ نو اسکیپ‘26 اگست کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی، فلم کا زبردست ٹریلر ابھی سے دھوم مچارہا ہے۔

(جاری ہے)

اجنبی دیس، انجان لوگ ، چاروں طرف موت، ایک طرف پولیس کا ہتھیاروں سے لیس دستہ اور دوسری طرف بپھری ہوئے عوام، تصادم یقینی تھا، اس تصادم کے بیچ پھنسا ہے ایک امریکی خاندان۔ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم نو اسکیپ جس میں اجنبی دیس میں رہنے والی فیملی اچانک ہونیوالی بغاوت کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔ موت کا گھیرا ہے اور کہیں کوئی فرار نہیں۔ تصادم میں پھنسے خاندان کو فرار مل پائیگا ؟ یا پھر ہوگا NO ESCAPE ؟۔ فلمی شائقین کو یہ جاننے کیلئے 26 اگست تک کا انتظار کرنا پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :