کراچی : رشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر گزاری ان کی آکسیجن کی مقدار پوری ہے، ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 11:52

کراچی : رشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر گزاری ان کی آکسیجن کی مقدار ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : لیاقت نیشنل اسپتال کےترجمان انجم رضوی نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کی حالت اب قدرے بہتر ہے. انہوں نے کہا کہرشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر گزاری جبکہ ان کی آکسیجن کی مقدار پوری ہے. ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی گردن میں سوجن ہے، اور ان کو زخموں کے باعث درد کی شکایت ہے، انہوں نے بتایا کہ لکویڈ خوراک کے بعد ان کی جسمانی حالت جانچی جائے گی، آج کسی بھی وقت دی ان کو لکویڈ خوارک دے دی جائے گی، جبکہ رشید گوڈیل کو آج بٹھایا بھی گیا۔

(جاری ہے)

انجم رضوی نے بتایا کہ رشید گوڈیل ذہنی طور پر تندرست ہیں اور رشتہ داروں کو پہچان رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے رشید گوڈیل کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ رشید گوڈیل کا بلڈ پریشر، نبض اور دل کی دھڑکن نارمل ہیں تاہم وہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :