ریڈلے اسکاٹ اور میٹ ڈیمن کا ناسا کی لیب کا دورہ

ہفتہ 22 اگست 2015 11:54

ریڈلے اسکاٹ اور میٹ ڈیمن کا ناسا کی لیب کا دورہ

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) کیلیفورنیا میں فلم مارٹئین کے ہدایتکار ریڈلے اسکاٹ اور میٹ ڈیمن نے خلائی ادارے ناسا کی لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں اداکار میٹ ڈیمن نے سیمنٹ کے بلاک پر ہاتھوں کے نقش بھی بنائے،مریخ کی جانب ناسا کے ناکام مشن پر مبنی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم دا مارٹئین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے میٹ ڈیمن اور ہدایتکار ریڈلے اسکاٹ نے ناسا کی لیبارٹری کا دورہ کیا،فلم میں خلا باز کا کردار ادا کرنے والے میٹ ڈیمن نے سیمنٹ کے بلاک پر ہاتھوں کا نقش بنایا،میٹ ڈیمن نے اکیلے انسان کی کشمکش کے کرادر کو نہایت مشکل قرار دیا،فلم مارٹئین دو اکتوبر کو سینماء گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔