بحران کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی مل گئی ہے، نوجوانوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے، زیبا بختیار

ہفتہ 22 اگست 2015 11:54

بحران کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی مل گئی ہے، نوجوانوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ زبیا بختیار نے کہا ہے کہ بحران کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی مل گئی ہے، نوجوانوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ ملک کے وہ نوجوان جو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے تھے نے فلم انڈسٹری کی بحالی ، ترقی میں اہم کردار ادا کر کے اسے ایک بار پھر فعال کردیا ،گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔بہت سے لوگ ان دنوں فلم کی منصوبہ کررہے ہیں، انھوں نے کہا سینماء مالکان کو اپنا رویہ درست رکھنا چاہئے تاکہ پاکستانی فلمیں فلم بینوں تک پہنچ سکیں۔