ایشوریا رائے نئی فلم ’جذبہ‘ کیلئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائینگی

ہفتہ 22 اگست 2015 12:02

ایشوریا رائے نئی فلم ’جذبہ‘ کیلئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائینگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اداکارہ کیساتھ اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ایشوریا رائے اپنی آنیوالی ایکشن سے بھرپور فلم جذبہ کیلئے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائینگی اس سے قبل مادھوری، شردھا کپور اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی فلموں کیلئے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے فلم کے لیے گانا ریکارڈ کروانے سے قبل اس کی ریہرسل بھی کر رہی ہیں۔ایکشن سے بھر پور اس فلم میں ایشوریا کے مدِ مقابل عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے، جوکہ ساؤتھ کوریا کی سال 2007 میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے۔ ایشوریا اور عرفان خان کے علاوہ اس فلم کی مر کزی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی نظر آئینگی۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کو رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔