5لاکھ پیدائشی نشانات کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گذارنے والی بہادر لڑکی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 22 اگست 2015 12:50

5لاکھ پیدائشی نشانات کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گذارنے والی بہادر لڑکی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست2015ء)سائرہ سوارگن کی عمر 19 سال ہے۔سائرہ کا جسم کچھ ایسا ہے، جیسا شاید پہلے کسی نے نہ دیکھا ہو۔ اس کے جسم پر 5 لاکھ پیدائشی نشانات ہیں۔یہ جلد کی ایک نایاب بیماریgiant congenital melanocytic nevus ہے۔ یہ بیماری 5 لاکھ پیدائشوں میں سے کسی ایک پیدائش کے دوران کسی بچے میں سامنے آتی ہے۔ اس بیماری میں جلد پر ہر جگہ چھوٹے بڑے نظر آنے والے تِل یا مسے بن جاتے ہیں۔

یہ تل تعداد میں بڑھتے بھی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سائرہ کے چہرے، پیٹ، ٹانگوں پر ہر جگہ یہ نشانات ہیں۔ سائرہ نے بتایا کہ بچپن سے ہی دوسرے لڑکے اس کا ہر طرح سے مذاق اڑاتے تھے، اس پر آوازیں کستے تھے۔لوگ کہتے کہ تم گندی نظر آ رہی ہو، جا کر نہا لو۔عمر بڑھنے پر سائرہ نے سب طعنے دینے والوں کو چپ کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے پراعتماد نظر آنا شروع کر دیا۔وہ جتنی زیادہ پر اعتماد نظر آتی، اتنا ہی لوگ اسے کم تنگ کرتے۔سائرہ اکثر اپنی سیلفیاں لے کر شوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گذار رہی ہے۔