مصباح ، وقار یونس نے بین الاقوامی کرکٹ خیر باد کہنے والے کمار سنگاکارا ، مائیکل کلارک کو عظیم کرکٹرز قرار دیدیا
ہفتہ 22 اگست 2015 12:58
لندن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کوچ وقاریونس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے کمار سنگاکارا اور مائیکل کلارک کو عظیم کرکٹرز قرار دیامصباح الحق نے بی بی سی کو دئیے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے سنگاکارا کو 2001 میں پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیموں کی سیریز میں پہلی بار کھیلتے دیکھا تھا اور انھیں اسی وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک اہم بیٹسمین کے طور پر سامنے آئیں گے۔
سنگاکارا نے 15 سالہ کریئر میں جو ریکارڈز قائم کیے وہ بذات خود ان کی عظمت کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ سنگاکارا نے مہیلا جے وردھنے کے ساتھ مل کر سری لنکن ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا اس عرصے میں سری لنکا نے ان کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پانچ فائنلز کھیلے۔(جاری ہے)
وہ بجا طور پر سری لنکن بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ وہ صرف سری لنکا نہیں بلکہ پوری کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک اہم کرکٹر اور کھیل کے بہترین سفیر رہے۔کرکٹ کے میدان میں اور میدان سے باہر انھیں ہمیشہ پیار اور احترام سے دیکھا گیا۔مصباح الحق نے کہاکہ مائیکل کلارک کی چھاپ آسٹریلوی کرکٹ پر واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ان کی کپتانی میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتا،گذشتہ ایشیز جیتی اور بحیثیت بیٹسمین بھی اپنی بہترین کارکردگی کے انمٹ نقوش چھوڑے۔بدقسمتی سے پچھلے کچھ عرصے سے وہ فٹنس مسائل کا شکار رہے جس کی وجہ سے انھیں کرکٹ چھوڑنا پڑی ہے مصباح الحق نے کہا کہ ان کی نیک تمنائیں دونوں کرکٹرز سنگاکارا اور کلارک کے لیے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں اپنے الوداعی ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر رخصت ہوں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس نے انٹرویو میں کہا کہ انھیں افسوس ہے کہ جن حالات میں مائیکل کلارک کو ریٹائر ہونا پڑا ہے اس کی وجہ سے انھیں اس طرح کا کریڈٹ نہیں مل رہا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ ایشیز سیریز میں پانچ، صفر کی جیت اور ورلڈ کپ کا فاتح بننا کلارک کے کریئر کے دو اہم واقعات ہیں اس کے علاوہ بھی انھوں نے اپنے ملک کیلئے بحیثیت بیٹسمین اور کپتان غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیاحالیہ کچھ مہینوں سے ان کی بیٹنگ کی کارکردگی نیچے آگئی تھی اور پھر موجودہ ایشیز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ میں بری طرح شکست ہوئی لیکن کلارک نے اپنے کریئر میں جو کچھ بھی کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وقاریونس نے سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے وہ ہمیشہ قابل تقلید رہے اور ان کی سب سے بڑی خوبی ان کی انکساری ہے سابق فاسٹ بولر وقار تونس نے کہاکہ وہ سنگاکارا کے خلاف کھیلے ہیں اور کپتان اور کوچ کی حیثیت سے انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان جیسے بیٹسمینوں کے خلاف حکمت عملی ترتیب دینا کبھی آسان نہ تھا کیونکہ وہ ان چند ہی بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جن کی تکنیکی خامیاں بہت ہی کم ہوتی ہیں۔وقاریونس نے کہا کہ سنگاکارا تیز اور سپن دونوں کو ایک ہی مہارت کے ساتھ کھیلنے والے بیٹسمین ہیں اور انھوں نے پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں سکور کیں۔انھوں نے وقار یونس سمیت وسیم اکرم اور شعیب اخترکو بھی اعتماد سے کھیلا اور مشتاق، ثقلین اور کنیریا کے خلاف بھی بڑی اننگز کھیلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.