اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 13:17

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا.

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں میں ایم کیو ایم کا مذاکرات کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا. اسحاق ڈار نے درخواست کی کہ ایم کیو ایم کے مذاکرات کا جلد آغاز کریں جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج رات اسلام آباد پہنچ کر ایم کیو ایم سے رابطہ کروں گا. رابطے میں دونوں رہنماؤں میں تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا.

متعلقہ عنوان :