محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے کئی کرکٹرز کی چھٹی ہو جائے گی، تجزیہ کار

ہفتہ 22 اگست 2015 13:26

محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے کئی کرکٹرز کی چھٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان کے سزا یافتہ کھلاڑیوں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے کئی کرکٹرز کی چھٹی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے محمد آصف اور سلمان بٹ پر یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ آئی سی سی محمد عامر کو اس سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عامر اور آصف ردہم میں آ گئے تو کئی کھلاڑی فارغ ہو جائیں گے اور اس سے ڈریسنگ روم کا ماحول ناخوشگوار ہو سکتا ہے۔