اسلام آباد : پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہت، شرائط نہ رکھی گئیں تو بھارت جاوں گا۔ شبیر شاہ کی گرفتاری تشویش ناک ہے، مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی میڈیا بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 13:29

اسلام آباد : پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہت، شرائط ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کو دعوت دی تھی، انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن مذاکرات دوسری مرتبہ معطل کر دئے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مذاکرات میز پرحل کرنا چاہتا ہے۔ البتہ پاک بھارت مذاکرات کھٹائی میں پڑنا افسوسناک ہے۔

بھارت کی جانب سے مذاکرات معطل کرنا بد قسمتی ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہئیے، بھارت نے پاکستان پر اوفا ایجنڈے سے انحراف کا الزاعائد کیاہے جو کہ غلط ہے۔ لیکن بھارت خود اوفا ایجنڈے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔ مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تما م امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ پاک بھارت کے مابین سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے۔ شرائط نہ رکھی جائیں تو بھارت جانے کے لیے تیار ہوں۔ پوری قوم اور پاکستان کشمیری تحریک کی حمایت کرتا ہے۔ مشیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوتوں کی فائل بھی اٹھا کر دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں شبیر شاہ کی گرفتاری پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سر کاری سطح پر مذاکرات منسوخ نہیں کیے تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد یہ صورتحال بھی واضح ہو جائے گا . سر تاج عزیز کا کہنا تھا کہ مودی سر کار کی کوشش ہے کہ پاکستان کو پس پشت رکھا جائے البتہ جلد ہی بھارت کو یہ احساس ہو جائے گا کہ کشمیر بھی اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کہتا ہے کہ کشمیر مسئلہ نہیں اگر ایسا ہے تو وہاں 7 لاکھ بھارتی فوجی کیا کر رہے ہیں. بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کر رکھے ہیں.بھارت کی جانب سے ایل او سی کی بھی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے.