پاکستان چین بیڈمنٹن سیریز اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 22 اگست 2015 13:29

پاکستان چین بیڈمنٹن سیریز اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء )پاکستان اور چین کے درمیان اکتوبر میں اسلام آباد میں پانچ میچوں کی بیڈ منٹن سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری امجد خان کے مطابق چینی ٹیم کے دورے کے فوراً بعد سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش ، نیپال ، افغانستان ، بھوٹان اور مالدیپ سمیت دوسرے جنوبی ایشیاء ممالک کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔سیریز میں 56 مرد اور 32 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی