زیوریخ،منچلے نوجوان نے 4000میٹر بلند 5چوٹیاں سر کرکے، عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 22 اگست 2015 13:30

زیوریخ،منچلے نوجوان نے 4000میٹر بلند 5چوٹیاں سر کرکے، عالمی ریکارڈ قائم ..

زیوریخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) سوئس ماوٴنٹین رنر نے منفرد کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے سوئزرلینڈ میں واقع 4ہزار بلند 5چوٹیاں سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

26سالہ اینڈریاس اسٹینڈل نامی سوئس ماوٴنٹین رنر نے یہ کارنامہ 7گھنٹے 45منٹ اور 44سیکنڈ میں کیا، جبکہ اس دوران اس نے مجموعی طور پر پہاڑوں پر 30کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ واضح رہے کہ 26سالہ اس اینڈریاس نے اس سے قبل سال2013 میں بھی اس ہی طرز کا ایک کارنامہ سر انجام دے کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔