بیس بال، جاپانی کوچ کی زیرنگرانی پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری

ہفتہ 22 اگست 2015 13:31

بیس بال، جاپانی کوچ کی زیرنگرانی پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے قومی بیس بال ٹیم کا کیمپ لاہور میں دوسرے دن جاری رہا۔ پنجاب اسٹیدیم لاہورمیں جاپانی کوچ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سے متاثر ہوئے۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کیمپ کادورہ کیااورکھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16ستمبر سے تائیوان میں شروع ہو گی جس میں قومی ٹیم اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ بیس بال میں پاکستان ایشیا میں چھٹے نمبر ہے۔ جاپانی کوچ ٹوما اروکا نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باصلاحیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ تجربہ میں کمی کی وجہ سے وہ اپنی ایشیائی پوزیشن کو بہتر نہیں بناسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی بعض شعبوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔