لاہور : این اے 122 کیس کا فیصلہ مزید موخر کیے جانے کا امکان ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 14:20

لاہور : این اے 122 کیس کا فیصلہ مزید موخر کیے جانے کا امکان ۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ موخر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کیس کا فیصلہ تحریر کر نے کے بعد کاپیاں کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دی تھیں لیکن پولیس کی جانب سے کاظم ملک کو روک دیا گیا . پولیس نے موقف اختیارکیا کہ کیس کا فیصلہ اگر ابھی سنایا جائے گا تو امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے. جس کے بعد این اے 122 کیس کا فیصلہ موخر ہونے کا امکان ہے.

متعلقہ عنوان :