سول بیورو کریسی کی ترقیوں کیلئے پاک فوج کی طرز کا نظام اپنانے پر غور جاری

پلان کے تحت سنیارٹی کا تصور ختم کر دیا جائے گا

ہفتہ 22 اگست 2015 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) موجودہ حکومت متوقع سول سروس اصلاحات کے تحت سول بیوروکریسی کی ترقیوں کے لئے پاک فوج کی طرز کا نظام اختیار کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پلان کے تحت سنیارٹی کا تصور ختم کر دیا جائے گا اور ترقیاں افسران کی تربیت اور کارکردگی کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ پلاننگ کمیشن کے اعلی حکام اس سلسلے میں وزیر اعظم کو پاک فوج کا طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ سول سرونٹس کے سرکاری تفصیلات کے مطابق اصلاحات کی تیاری کے ذمہ داروں نے فوج کے پروموشن سنٹر کا دورہ بھی کیا ہے اور آرمی کی ایم ایس برانچ کا جائزہ لیا ہے اور اب اس کو اپنی اصلاحات کا حصہ بنانے کے لئے حتمی شکل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :