نیشنل ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کیلئے راولپنڈی ریجن کا تربیتی کیمپ 19 اگست سے شروع ہو چکا، ہیڈ کوچ

ہفتہ 22 اگست 2015 15:02

نیشنل ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کیلئے راولپنڈی ریجن کا تربیتی کیمپ 19 اگست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)راولپنڈی ریجنل کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے کہا کہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے راولپنڈی ریجنل کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 اگست سے شروع ہو چکا ہے ۔ ہفتہ کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں پورے پاکستان سے 18 ٹیمإں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے راولپنڈی پہنچ جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں میچ کا فیصلہ پوائنٹس پر کیا جائے گا ۔صبیح اظہر نے کہا کہ راولپنڈی ریجنل کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 اگست سے شروع ہو چکا ہے اور ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے ۔