بیلجیئم موٹو جی پی ، نیکو روز برگ نے برتری حاصل کر لی

ہفتہ 22 اگست 2015 15:16

بیلجیئم موٹو جی پی ، نیکو روز برگ نے برتری حاصل کر لی

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) بیلجیئم میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں جرمنی کے نیکو روز برگ نے گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باوجود برتری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے شامل نامور اور ماہر ڈرایئورز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ جرمنی کے نیکو روز برگ نے ریس کا اچھا آغاز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ ریس کے دوران جرمن ڈرائیور کی کار کا ٹائر پھٹ گیا لیکن اس کے باوجود کوئی دوسرا ڈرائیور ان کی رفتار کا مقابلہ نہ کر پایا ۔ انہوں نے 1 منٹ اور 49.38 سیکنڈز کے وقت سے کامیابی حاصل کی ۔