سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں مزید2پاکستانیوں کے سرقلم

ہفتہ 22 اگست 2015 15:39

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں مزید2پاکستانیوں کے سرقلم

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں مزید2پاکستانیوں کے سرقلم کردیئے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزاپانیوالے دوتارکین وطن پاکستانی شہری تھے جن کی شناخت فضل جعفر اور محمد صالح کے نام سے ہوئی ہے ، انہیں انتڑیوں میں چھپاکر ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پکڑاگیاتھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ عدالت نے دونوں کو سزائے موت سنائی اور اْنہیں ریاض صوبے کے علاقے المزاحمیہ میں سزادیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :