وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، ایم کیو ایم کے مذاکرات سمیت اہم امورپرگفتگو

ہفتہ 22 اگست 2015 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ایم کیو ایم کی جانب سے مذاکرات کے بائیکاٹ کے بعد تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے مذاکرات کے بائیکاٹ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے تمام مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں جاری رکھیں۔