بھارتی وزیر اعظم کے دورہ یو اے ای کے موقع پر جاری بیان میں دہشتگردی کے حوالے سے شام کا ذکر کیا گیا تھا ٗ پاکستان کا نہیں ٗسرتاج عزیز

ہفتہ 22 اگست 2015 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر جاری بیان میں دہشتگردی کے حوالے سے شام کا ذکر کیا گیا تھا پاکستان کا نہیں اس لئے جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دور ان ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے وضاحت کی کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر بیان میں دہشتگردی کے ذکر میں جو حوالہ دیا گیا وہ شام کا حوالہ تھا پاکستان کا نہیں اس لئے اس حوالے سے پاکستان کو کوئی جواب دینے یا بیان جاری کر نے کی ضرورت نہیں تھی ۔

متعلقہ عنوان :