این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنانے کا وقت متعدد بار تبدیل ہونے سے افواہوں کا بازار گرم رہا

ہفتہ 22 اگست 2015 17:13

این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنانے کا وقت متعدد بار تبدیل ہونے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنانے کے وقت میں متعدد بار تبدیلی ہونے کے باعث مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ صبح 10بجے سنائے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر فیصلہ سنائے جانے میں تاخیر ہو گئی اور فیصلہ سنانے کے حوالے سے متعدد بار وقت دئیے جانے کے باوجود فیصلہ نہ آنے پر دونوں اطراف سے افواہوں کا بازار گرم رہا ۔کارکنوں کا کہنا تھاکہ الیکشن ٹربیونل دباؤ میں ہیجبکہ یہ بھی کہا جاتا رہا کہ الیکشن ٹربیونل کے جج نقص امن کے خطرے کے باعث فیصلہ سنانے میں تاخیر کر رہے ہیں ۔