’’مسٹر مودی اوفا اعلامیہ کے سب سے اہم جملے پر غور کریں‘‘

سرتاج عزیزنے بھارتی وزیراعظم کو پریس کانفرنس میں براہ راست مخاطب کر دیا

ہفتہ 22 اگست 2015 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) مشیر قومی و سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسٹر مودی پاک بھارت وزرائے اعظم کی روسی شہر اوفا میں ملاقات کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ کے سب سے اہم جملے پر غور کریں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سر تاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کو براہ راست مخاطب کرئے ہوئے کہا کہ میں مسٹر مودی سے کہتا ہوں کہ وہ اوفا اعلامیہ کے اہم ترین جملے پر غور کریں جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو یقینی بنائیں اور ترقی کو فروغ دیں۔

اس مقصد کیلئے دونوں ممالک تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک ان تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی غرض سے طریقوں اور راستوں کے بارے میں سوچیں ۔