ایم پی اے زیب النساء نے جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دن خواتین کے مقابلوں کا افتتاح کیا

ہفتہ 22 اگست 2015 18:52

ایم پی اے زیب النساء نے جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دن خواتین ..

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دن خواتین کے مقابلوں کا افتتاح ایم پی اے زیب النساء اعوان نے کیا ․ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے اس مقابلے میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خواتین کھلاڑیوں نے کشیر تعداد میں حصہ لیا ․ اس موقع پرایم پی اے زیب النساء اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیئے خصوصی وژن رکھتے ہیں․ انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں قائم پنجاب حکومت خواتین کی معاشرتی ترقی کے تمام شعبوں میں بھرپور شمولیت کے لیئے بے شمار پروگرام رکھتی ہے ․ زیب النساء اعوان نے کہا کہ خواتین کی کھیلوں میں شرکت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے․ انہوں نے اس موقع پر راولپنڈی میں کھیلوں کے فروغ میں ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفرڈال , ڈپٹی سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کی شبانہ روز کاوشوں اور خدمات کو بھی سراہا ․ خواتین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل سنگلی میں شرین نے گل نور کو 13-21 , 21-16 سے جبکہ انمول نے ایفا کو 21-13; , 15-21 اور 21-16 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ․ میچ کو خالد جنجوعہ , مطاہر سہیل, شبیر حسین , محمد اعجاز نے سپروائز کیا ․ آخر میں عبدالوحید بابر او رخالد جنجوعہ نے مہمان خصوصی زیب النساء اعوان ایم پی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔