بیلجیئم موٹو جی پی ، جرمنی کے نیکو روز برگ نے برتری حاصل کر لی

ریس میں دنیا کے نامور ڈرائیورز نے شرکت کی ، فاتح کھلاڑی نے گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باوجود کامیابی اپنے نام کر لی

ہفتہ 22 اگست 2015 19:08

بیلجیئم موٹو جی پی ، جرمنی کے نیکو روز برگ نے برتری حاصل کر لی

بیلجیئم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) بیلجیئم میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں جرمنی کے نیکو روز برگ نے گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باوجود برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے شامل نامور اور ماہر ڈرایئورز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جرمنی کے نیکو روز برگ نے ریس کا اچھا آغاز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریس کے دوران جرمن ڈرائیور کی کار کا ٹائر پھٹ گیا لیکن اس کے باوجود کوئی دوسرا ڈرائیور ان کی رفتار کا مقابلہ نہ کر پایا۔ انہوں نے ایک منٹ اور انچاس اعشاریہ تین آٹھ سیکنڈز کے وقت سے کامیابی حاصل کی۔ `

متعلقہ عنوان :