پاکستان کی طرف سے ایران اوربرطانیہ کے سفارتی تعلقات کی بحالی کاخیرمقدم

ایران اوربرطانیہ (کل ) ایک دوسرے کے ہاں پانچ سال کے بعد سفارتخانے کھولیں گے تعلقات کی بحالی مثبت پیشرفت ہے ،اچھااثرہوگا،سرتاج عزیز

ہفتہ 22 اگست 2015 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) ایران اوربرطانیہ (کل )اتوار کوایک دوسرے کے ہاں پانچ سال کے بعد سفارتخانے کھول رہے ہیں اور پاکستان نے ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا وزیراعظم کے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیز نے ایرانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں برطانیہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کاخیرمقدم کیا اور کہاکہ ہمارے دونوں ملکوں سے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم اس مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کرتے ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ تہران پہنچیں گے جہاں وہ خود برطانوی سفارتخانہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کرینگے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے بعدیہ ایک بڑی پیشرفت ہے برطانوی وزیرخارجہ کادورہ 12سال میں کسی برطانوی اعلیٰ سفارتکارکاایران کاپہلا دورہ ہوگا۔