سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار ٗ دفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کر دی
سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ٗ سعودی فرنروا عرب ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات مفادات پرمبنی نہیں نظریات پر قائم ہیں ٗطاہر اشرفی
ہفتہ 22 اگست 2015 20:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ۔
سعودی عرب نے پاکستان کی حکومت اور دفاعی حکام کو بھارت کی سازش کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے اورانہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب سمیت کوئی عرب ملک کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا اورپاکستان کیساتھ اپنے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کریگا ۔(جاری ہے)
اس سلسلے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ عرب ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات مفادات پرمبنی نہیں نظریات پر قائم ہیں۔
کوئی بھی ملک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی قائمقام سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا کہ بھارت ہر جگہ اور موقع پر پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کر رہاہے ، دوسری طرف وہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بیٹھنے کو تیار نہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنا پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.