چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا سندھ پولیس کی بھرتیوں میں 3 ارب کی کرپشن پر از خود نوٹس ، آئی جی سے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 22 اگست 2015 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس جواد ایس خواجہ نے سندھ پولیس کی بھرتیوں میں 3 ارب کی کرپشن کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 31اگست تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سندھ پولیس میں بھرتیوں میں 3ارب روپے کی کرپشن کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سندھ کو 31 اگست تک جواب جمع کرانے کاحکم دیا ہے، سندھ پولیس میں ڈی آئی جی کی تحقیقاتی رپورٹ کے برخلاف 2800اہلکار بھرتی ہوئے، 3ڈی آئی جیز پر مشتمل کمیٹی نے بھرتیوں میں سنگین بدعنوانیوں کی نشاندہی کی تھی۔