ایس ای سی پی کی بیمہ تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز
ہفتہ 22 اگست 2015 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بیمہ پالیسیو ں سے متعلق پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیوں کے قیام سے متعلقہ قوائد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں۔ ان رولز کے تحت بیمہ پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
یہ کمیٹیاں تین تین ارکان پر مشتمل ہوں گی۔ ہر کمیٹی انشورنس ایسوسی ایشن کے ایک ممبر، ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل پر مشتمل ہو گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔(جاری ہے)
اس وقت اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے انشورنس سیکٹر سے متعل تنازعات کے حلا کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ۔ مئی 2005میں کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت تجارت ، وزارت قانون کے جائنٹ سیکٹری ، ایس ای سی پی کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انشورنس ایسوسی ایشن کا چئیرمین اس کمیٹی کے ممبر تھے ۔ کمیٹی کے ممبران اپنی مصروفیت کے باعث کمیٹی کو مکمل توجہ نہیں دے سکے جس کے باعث وقت گزرے کے ساتھ ساتھ کمیٹی اپنی افادیت کھو بیٹھی ۔ اب نئے حالات کے مطابق ،پروفشنل ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے، اور کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اخٹیارات بھی دئے جا رہے ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ بیمہ تنازعات کوجلد از جلد حل کرنے اور پالیسی ہولڈروں کو ریلیف فراہم کرنے میں یہ کمیٹی بہتر کردار ادا کر سکے گی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.