سپریم کورٹ سے اپیل کا فیصلہ آنے تک اسپیکر کے فرائض انجام نہیں دوں گا: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 20:27

سپریم کورٹ سے اپیل کا فیصلہ آنے تک اسپیکر کے فرائض انجام نہیں دوں گا: ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے اپیل کا فیصلہ آنے تک اسپیکر کے فرائض انجام نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے این اے 122 کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں دھاندلی کا کہیں کوئی ذکر نہیں کیا گیا بلکہ بد انتظامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ فیصلے پر تحفضات ہیں تاہم اس کے باوجود مسلم لیگ ن کی روایت کے مطابق فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ فیصلے پر تحفضات کے باعث سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے اور اپیل کا فیصلہ آنے تک اسپیکر کے فرائض انجام نہیں دوں گا۔