الیکشن ٹریبونل کی طرف سے تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر سردارایاز صادق کی رکنیت منسوخ ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائیگا ، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج ہو سکتا ہے ، حکم امتناعی ملنے پر رکنیت اور عہدہ دونوں بحال رہیں گے ، ترجمان کا ردعمل

ہفتہ 22 اگست 2015 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی طرف سے تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی رکنیت منسوخ ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ میڈیا پر دیکھا ہے جب الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹریبونل کی طرف سے تفصیلی فیصلہ موصول ہو گا تو الیکشن کمیشن سردار ایاز صادق کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر ے گا ۔

ترجمان نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے پاس سپریم کورٹ جانے کا قانونی حق موجود ہے اور اگر سپریم کورٹ حکم امتناعی جاری کرتی ہے تو رکنیت اور عہدہ دونوں بحال رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :