Live Updates

سردار ایاز صادق 3مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ،2013 کے انتخابات کے بعد مد مقابل عمران خان نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا

ہفتہ 22 اگست 2015 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سردار ایاز صادق 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، 2002 کے عام انتخابات میں پہلی دفعہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور مسلم لیگ(ن) کے ان 19اراکین میں شامل ہو گئے جو پرویز مشرف کے دور اقتدار میں مسلم لیگ(ن) ہی سے وابستہ رہے،2008ء میں ہونے والے انتخابات میں دوسری مرتبہ اسمبلی کے ممبر بنے اور 2013 میں تیسری بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے لیکن 2013 کے انتخابات میں ان کے مد مقابل عمران خان نے ان کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا، جس پر حکومت کی جانب سے الیکشن ٹربیونل قائم کیا گیا، اس ٹربیونل میں کئی مرتبہ پیشیوں کے بعد ہفتہ کو ٹربیونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نا اہل قرار دیا، مگر سردار ایاز صادق کی جانب سے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹربیونل نے بے ضابطگی کا کہا ہے دھاندلی کا نہیں، اس لئے اس اپیل کا حق رکھتا ہوں، قانونی ماہرین نے بھی یہ کہا کہ سپیکر ایاز صادق کو اپیل کا حق حاصل ہے ، مگر جب تک ان کو سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر نہیں مل جاتا تب تک وہ کام نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ ایسے فیصلوں کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے، فیصلے سے سردار ایاز صادق کی رولنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات