وفاقی وزیر خزانہ کو پی آئی اے کی سفری اور کارگو سروس بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ
سفری سہولیات کا معیار بڑھانے کی غرض سے بیڑے میں مزید طیارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم
ہفتہ 22 اگست 2015 21:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہفتہ کو قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سفری اور کارکو سروس بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر شہری ہوا بازی شجاعت عظیم اور سیکرٹری ایویشن محمد علی گردیزی نے وزیر خزانہ سے اس سلسلہ میں ملاقات کی اور قومی فضائی کمپنی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے نئی ایوی ایشن پالیسی کی روشنی میں کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا جن میں سفری کارگو اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں ۔
وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی نے وزیر خزانہ کو پی آئی اے کے موجودہ بیڑے کی استعداد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی سفری سہولیات کا معیار بڑھانے کی غرض سے بیڑے میں مزید طیارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انکا یہ عزم ہے کہ ایوی ایشن کو ایک موثر آمدنی حاصل کرنیوالے شعبے میں بدل دیا جائے ۔ وزیر خزانہ نے ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی کیلئے شجاعت عظیم اور انکی ٹیم کے فعال کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ویژن ہے کہ پی آئی اے کو نہ صرف ماضی کی بلندیوں تک بلکہ اس سے بھی آگے لیجایا جائے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.