بتائیں کتا اصل یا فوٹو شاپ؟

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 22 اگست 2015 21:45

بتائیں کتا اصل یا فوٹو شاپ؟

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست۔2015ء)یہ فوٹو شاپ کا کمال نہیں۔یہ تصویر اصل کتے کی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والے کتے کو دیکھیں، اپنی نسل کے بقیہ کتوں سے تھوڑا ہٹ کر ہے۔جو بھی اسے دیکھتا ہے دیکھتا رہ جاتا ہے۔اس کتے جو درحقیقت کتیا ہے کا نام لیزا ہے۔دس ماہ کی یہ کتیا کیلیفورنیا سے ہیومین سوسائٹی آف سیلی کون ویلی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی عجیب الخلقت ساخت کی بنا کر کوئی اسے چھونا نہیں چاہتا تھا، انتظامیہ کو یقین نہیں تھا کہ کوئی اس کتیا کو بھی اپنائے گا۔تاہم کرسٹائن ڈوبلر کے خاندان نے لیزا کو پالتو کتیا کے طور پر اپنا لیا ہے۔ان لوگوں کو اس کتے کی شکل نہیں آنکھیں اچھی لگی۔ اسے اپنانے والی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ کافی مدت سے ذرا الگ قسم کے کتے کی تلاش میں تھے۔انہیں خوبصورت کتے تو بہت مل رہے تھے مگر اپنی پسند کا کتا نہیں مل رہا تھا۔ لیزا کو دیکھ کر انہیں لگا کہ ان کی تلاش مکمل ہو گئی ہے۔ لیزا کے چہرے اور آنکھوں کے پپوٹوں پر زخم تھے، لیزا کے چہرے اور آنکھوں کا آپریشن کرانا ضروری تھا۔ اس خاندان نے لیزا کا آپریشن کرایا ۔