انتظامیہ نے بلی کو سکول میں داخل کر ہی لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 22 اگست 2015 21:45

انتظامیہ نے بلی کو سکول میں داخل کر ہی لیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست۔2015ء)اس بلے کا نام بوبا ہے۔ اسے علم حاصل کرنے کا اتنا شوق ہے کہ اس کے شوق کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے سکول انتظامیہ کو اسے سکول میں داخل کرنا ہی پڑا۔بوبا نے سکول کے اتنے چکر لگائے کہ سکول والوں نے اس کا سٹوڈنٹ کارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس کی ٹیکسٹ بک میں بس یہی لکھا ہے کہ میں یہاں علم حاصل کرنے آیا ہوں۔سٹوڈنٹ کارڈ ملنے کے بعد اب لائبریری کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں بوبا نہ جا سکتا ہو۔ بوبا کو پڑھنے کا اتنا شوق ہے کہ سکول میں کلاس کھلنے سے پہلے کلاس کے سامنے بیٹھ کر کلاس کھلنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ جب نیند آئے تو سٹاف روم میں جا کر سو بھی جاتا ہے۔